ٹھٹھہ:ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ:ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق
کیپشن: ٹھٹھہ:ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق

ایک نیوز: ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین حیدر آباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثے میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی  ہو گئے۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4خواتین، ایک بچی  اور 2 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔