کراچی:باپ نےغیرت کےنام پر بیٹی کو قتل کرکےلاش دفنادی

Aug 24, 2023 | 09:48 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے علاقے منگھوپیر میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے لاش دفنا دی۔

پولیس حکام کے مطابق اسد علی نامی شہری نے اپنی اہلیہ ثمینہ کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسد نے ثمینہ کے والد محمد کو بھی بتایا جس پر محمد اور دیگر رشتے داروں نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا ۔

اسی دوران اسد کو پتہ چلا کہ محمد نے ثمینہ کو ڈھونڈلیا اور اپنے گھر لے گیا جس پر اس نے پوچھا تو ملزم نے کچھ نہ بتایا ۔ جس کے بعد اسد نے پولیس کو سارے واقعے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے محمد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ اتوار کو ثمینہ کو گھر لایا اور رات کو ہی اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش قریبی قبرستان میں دفنادی ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی جائے گی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

مزیدخبریں