خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو محکمےالاٹ کردیےگئے

Aug 24, 2023 | 09:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو محکمے الاٹ کردیے گئے جبکہ نگران وزیراعلیٰ کے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو بھی محکمے تفویض کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر جیل خانہ جات ، ریلیف اور سوشل ویلفئیر کی وزیر ہوں گی جبکہ احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیو اور ایکسائز و ٹیکشن کا محکمہ دیا گیا ہے ۔ 

محکمہ ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق  آصف رفیق خوراک ، جنگلات اور زراعت کے وزیر ہوں گے  جبکہ ڈاکٹر نجیب اللہ کو سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد قاسم جان کو ایلمنٹری ، سکینڈری اور ہائر ایجوکیشن کا محکمہ دے دیا گیا ہے جبکہ جسٹس ریٹائر ارشد حسین شاہ قانون وپارلیمانی امور ، اوقاف و مذہبی امور کے وزیر ہوں گے۔سید عامر عبداللہ کو نئے ضم اضلاع کے امور کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا ہے ۔

 محکمہ ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے مشیروں اور معاون خصوصی کو بھی محکمے تفویض کیے گئے ہیں،مشیر ڈاکٹر ریاض انور کو صحت، لیبر اور بہبود آبادی کے محکمہ دیے گئے ہیں جبکہ مشیر سرفرازعلی شاہ کو سی اینڈ ڈبلیو،پلاننگ اینڈ ڈویلوپمنٹ اور پبلک ہیلتھ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ معاون خصوصی ظفر اللّٰہ خان کو اریگیشن اور ہاؤسنگ کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں