پاریش راول نےبالی ووڈفلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

پاریش راول نےبالی ووڈفلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی
کیپشن: Paresh Rawal explained the reason behind the failure of Bollywood films

ایک نیوز:نامور بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں اتحاد نہیں ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق 250 فلموں میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے پاریش راول بالی ووڈ کی جانی پہنچانی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ 
حال ہی میں انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران اس فلم انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے۔ 
جب ان سے بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے اندر اتحاد نہیں ہے جیسا جنوبی بھارتی انڈسٹری کے اندر موجود ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر بالی ووڈ والوں میں اتحاد ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ کوئی آپ کے تھیٹر پر پتھر نہیں مار سکتا، کوئی غنڈا گردی بھی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ بھارت میں بالی ووڈ فلموں پر تنازعات کھڑے ہونے کی صورت میں فلم بینوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جو فلموں کی ناکامی کی وجہ بھی بن جاتے ہیں۔ 
اپنے انٹرویو کے دوران پاریش راول نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اندر ایسا ہی اتحاد ہونا چاہیے جیسا جنوبی بھارت میں ہے۔ 
پاریش راول نے یہ بھی کہا کہ ساؤتھ میں آپ کسی کے خلاف کچھ بول کر دکھاؤ، کسی کی ہمت نہیں ہوگی۔ لہٰذا جو جنوبی بھارت میں ہے وہ شمالی بھارت میں نہیں ہے۔ 
انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ نہ جانے کیوں جو مقامی سنیما میں ذہنیت ہے وہ یہاں کیوں نہیں ہے؟