امریکا:نایاب نسل کےزرافےکی پیدائش نےسب کوحیران کردیا

امریکا:نایاب نسل کےزرافےکی پیدائش
کیپشن: America: The birth of a rare breed of giraffe

ایک نیوز:امریکا میں پیدا ہونے والے نایاب زرافے نے دیکھنے والوں کے ذہن سے اس کی پرانی تصویر کو دھندلا کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹینیسی میں ایک ایسا زرافہ پیدا ہوا ہے جس کے جسم پر مخصوص کوئی نشان نہیں ہے اور وہ پورے بھورے رنگ کا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ زرافے کا بچہ31 جولائی کو پیدا ہوا تھا اور عجیب و غریب بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن غیر معمولی طور پر لمبی بھی نہیں ہے۔


چڑیا گھر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زرافہ6 فٹ لمبا ہے اور اب اپنی ماں اور چڑیا گھر کے عملے کی نگرانی میں ہے۔