ایک نیوز:ایک جاپانی کمپنی نے ارب پتی افراد کیلئے میکا روبوٹ بنالیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
میکا روبوٹ افسانوی کہانیوں پر مبنی فلموں میں دکھایا جانے والا انسان کی طرح دکھنے والا ایک بہت بڑا روبوٹ ہے جسے انسان ہی اس میں بیٹھ کر آپریٹ کرتا ہے۔
سوبامے انڈسٹری نامی کمپنی نے اس روبوٹ کو ’آرکھاز‘ کا نام دیا ہے، جو ساڑھے چار میٹر لمبا ہے۔
کمپنی نے مذکورہ روبوٹ کی قیمت27 لاکھ50 ہزار ڈالر سے شروع کی ہے، جبکہ اس کے ویرینٹ کے مطابق قیمت مزید بڑھے گی۔
اس روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ٹانگوں کی مدد سےچل بھی سکتا ہے جبکہ ڈرائیو موڈ پر آکر پہیوں کے ذریعے سڑک پر دوڑتا ہے۔
اس میں آپریٹر کی مدد کیلئے مختلف زاویے دکھانے کی خاطر26 کیمرے لگائے گئے ہیں۔
آپریٹر روم میں مختلف پیڈلز جبکہ صرف دو جوئے اسٹکس لگائی گئی ہیں جبکہ چلانے والے کے سامنے ایک ٹچ اسکرین بھی موجود ہے۔ علاو ازیں یہ روبوٹ ریموٹ سے بھی آپریٹ ہوسکتا ہے۔