آئمہ بیگ نے ایمسٹرڈیم میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کردیں

آئمہ بیگ نے ایمسٹرڈیم میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: Aima Beg shared the pictures of the servi entertainment in Amsterdam

ایک نیوز :معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ایمسٹرڈیم کے تفریحی مقامات اور ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔آئمہ بیگ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’مجھے پیار ہوا تھا‘ گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

اس سے قبل آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا گانا ‘وش ملے‘ ریلیز ہوا تھا جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا تھا۔

تین منٹ 37 سیکنڈز کے گانے کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان قاضی نے انجام دیے جبکہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ پرفارم بھی کیا۔