نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری

نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری
کیپشن: The trailer of Nawazuddin Siddiqui's web series 'Hudi' is out

ایک نیوز: بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔

نوازالدین صدیقی نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا بدلہ کبھی اتنا سفاک نظر آیا ہے؟ ہڈی آرہا ہے، بدلے کی ایسی کہانی لے کر جو آپ کو نشست چھوڑنے نہیں دے گی۔

نوازالدین ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں جو سفاک مجرم ہے، یہ جرائم کی دنیا پر مبنی ویب سیریز ہے جس میں دہلی، گرگاؤں اور نوائیڈا کے علاقوں میں موجود مافیا کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

اس سیریز میں انوراگ کشپ نے ہدایت کاری کے بجائے نوازالدین کے ساتھ ویب سیریز میں اداکاری کی ہے۔

یہ ویب سیریز 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ دیگر اداکاروں میں ذیشان ایوب، وپن شرما، سورابھ سچدیوا، راجیش کمار اور دیگر شامل ہیں۔