نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
کیپشن: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

ایک نیوز :نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  ملاقات کی ملاقات میں پا کستان اور امریکہ کے درمیان موجودہ تعلقات پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں نوٹ کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں،ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ملاقات میں معاشی سیکیورٹی تعاون مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ملاقات میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں پا کستان اور امریکہ کے درمیان موجودہ تعلقات پر غور کیا گیا۔

History

Close |

Clear History