شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئے
کیپشن: Prince Faisal bin Turki bin Abdul Aziz passed away

 ایک نیوز:سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود بدھ کو انتقال کرگئے۔

  ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود  کی نماز جنازہ  آج بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔