سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم، وزیراعلیٰ اور وزرا کتنے دن کی تنخواہ دیں گے؟

Aug 24, 2022 | 21:40 PM

ایک نیوز نیوز: حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وزراء، ارکان اسمبلی، مشیران اور وہ خود ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران 5 دن جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے افسران 2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔ 

حکومت سندھ کی جانب سے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں