تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

Aug 24, 2022 | 21:26 PM

ایک نیوز نیوز: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت ملازمت پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست پر آئینی عدالت نے سماعت کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم کو معطل کردیا۔ 

عدالتی حکم نامےکے مطابق کیس پر فیصلہ آنے تک پریوتھ چان اوچا وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکیں گے۔

عدالت کی جانب سے  پریوتھ چان اوچا کو جواب جمع کرانے کے لیے 15 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کا فوجی سربراہ کے طور پر حکومت میں گزارا ہوا وقت بھی آئینی طور پر طے شدہ 8سالہ مدت میں شمار ہونا چاہیے۔

خیال رہےکہ 2014 میں تھائی لینڈکے آرمی چیف پریوتھ چان اوچانے منتخب حکومت کا تختہ الٹنےکے بعد اقتدار سنبھالا تھا جس کےبعد وہ 2019 میں فوج کے تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کے بعد سویلین وزیر اعظم بنے۔ تھائی لینڈ میں آئندہ عام انتخابات اگلےسال مئی میں ہونا ہیں۔

مزیدخبریں