ایک نیوز نیوز: اینکر پرسن اور یوٹیوبر جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس نے کراچی سے گرفتار کیا تھا اور راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد لایا گیا تھا۔
ایئرپورٹ پر جمیل فاروقی نے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں تحریک لبیک پاکستان مرکز کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں جمیل فاروقی پر مبینہ تشدد کی مذمت کی گئی ہے۔ مرکز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اینکرپرسن جمیل فاروقی پر نفسیاتی، غیرقانونی اور غیراخلاقی تشدد پر مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ برہنہ کرکے تشدد کا طریقہ کار اختیار کرنا عین اسلامی ریاست کے قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔
اینکر پرسن جمیل فاروقی پر نفسیاتی ،غیر قانونی ،اور غیر اخلاقی تشدد پر مذمت کرتے ہیں۔برہنہ کرکے تشدد کا طریقہ کار اختیار کرنا عین اسلامی ریاست کے قوانین و ضوابط کے خلاف ہے ۔ تحریک لبیک پاکستان مرکز
— Ali Ramay (@AliRamay557) August 23, 2022