ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے حکومت سے اتھلیٹکس گراؤنڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کل وزیراعظم سے ملاقات ہونی ہے اور انہیں امید ہے کہ کھیل کے لیے بہتر اقدامات ہوں گے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اتھلیٹکس فیڈریشن سمیت نجی شعبے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد انہیں معیاری تربیت فراہم کی گئی اور ان کا مقصد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔