پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

Aug 24, 2022 | 19:31 PM

ایک نیوز نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فی لیٹر قیمت سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد 20 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 10 اعشاریہ 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو زرعی ادویات، کھاد اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ جس سے 150 ارب کا ریونیو اکٹھا ہونے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں