سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ

سونے،فی تولہ قیمت ،100 روپے ،کمی ،ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ۔

ایک نیوز نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پرلگنے کے باوجود آج بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 85 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 086 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت 1746 ڈالر ہوگئی ہے۔