ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروگریسو بلوچستان نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں بلوچ گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
ٹوئٹ کے عنوان میں لکھا ہے کہ کورکمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سے کوک سٹوڈیو پر مشہور بلوچی گانا 'کناں یاری' گانے والے بلوچ فنکار عبدالوہاب بگٹی کو کیش رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بلوچ گلوکار کو خاندان سمیت محفوظ مقام پر منتقل بھی کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مشہور بلوچ گلوکار عبدالوہاب بگٹی نے مدد کی اپیل کی تھی۔