ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروگریسو بلوچستان نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں بلوچ گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
ٹوئٹ کے عنوان میں لکھا ہے کہ کورکمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سے کوک سٹوڈیو پر مشہور بلوچی گانا 'کناں یاری' گانے والے بلوچ فنکار عبدالوہاب بگٹی کو کیش رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بلوچ گلوکار کو خاندان سمیت محفوظ مقام پر منتقل بھی کردیا گیا ہے۔
کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سےکوک اسٹوڈیو پر مشہور بلوچی گانا "کناں یاری"گانے والے بلوچ فنکار عبدالوھاب بگٹی کو کیش رقم کی ادائیگی کےساتھ محفوظ مقام پر خاندان سمیت منتقل کردیا گیا.
— Progressive Balochistan (@ProgressiveBal1) August 23, 2022
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عبدالوھاب بگٹی نے مدد کی اپیل کی تھی. pic.twitter.com/w4pbPjPLMQ
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مشہور بلوچ گلوکار عبدالوہاب بگٹی نے مدد کی اپیل کی تھی۔