الیکشن کمیشن کا عمران خان کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم

Aug 24, 2022 | 17:49 PM

ایک نیوز نیوز: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر پر عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اسد عمر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، جس پر الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔ 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں