عالمی کمپنیوں کی جیکب آباد سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے کی پیشکش 

jackobabad gawadar railway line
کیپشن: jackobabad gawadar railway line
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: جیکب آباد گوادر 1,087 کلو میٹر ریلوے ٹریک بنانے کی دوڑ۔۔۔ سنگاپور اور عمان سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ۔ عمان  کی فوری طور پر پچاس کروڑ ڈالر ٹرانسفر کرنے کی آفر ۔ گوادر مین ریلوے ٹریک سے لنک ہو جائے گا ۔

 عمان کی ایک کمپنی نے  گوادر جیکب آباد لنک ریلوے لائن بچھانے کی پیشکش کی ہے یادرہے گوادر  چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک  یاسی پیک کا  اہم ترین حصہ ہے  اس ریلوے لائن ک تعمیر کے بعد گوادر پاکستان میں ریلوے کے مین نظام سے منسلک ہوجائے گا یادرہے گوادر 175 سال تک عمان کا حصہ رہا ہے  گوادر کے بہت سے پرانے رہائشیوں کے پاس اب بھی عمانی شہریت ہے۔

 رپورٹ کے مطاب  انور ایشین انویسٹمنٹ، عمانی پروجیکٹ فرم کے حکام نے   بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام سے ملاقات  کے دوران گوادر اور جیکب آباد کے درمیان 1,087 کلومیٹر طویل ریلوے کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کی۔ سرمایہ کاری کی مالیت 2.3 بلین ڈالر ہوگی، اور عمانی فریق کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی فنانسنگ کے طور پر 500 ملین ڈالر کی فوری قسط فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 یادرہے ایم ایل ون  منصوبہ تکمیل کے بعد بھی گوادر سے 600 کلومیٹر دور رہے گا ۔ دوسری طرف بلوچستان بورڈ کے چیئرمین سعید احمد  کا کہنا ہے کہ سنگاپور کی ایک کمپنی، پاتھ فائنڈر نے  بھی گوادر سے حب تک تیز رفتار ریل نیٹ ورک تیار کرنے کے لیے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

فی الحال، جو کارگو گوادر پورٹ پر اتارا جاتا ہے، اسے بذریعہ سڑک کراچی وہاں سے ریل کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں میں بھیجا جاتا ہے۔۔