ڈالر کی پھر لمبی چھلانگ، یکمشت 7 روپے مہنگا

Aug 24, 2022 | 17:05 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  روپے کی پسپائی ، ڈالر کی ایک مرتبہ پھر لمبی چھلانگ، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 7 روپے یکمشت مہنگی ہوکر 229 روپے کی ہوگئی۔

انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 72 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ 

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

 پاکستانی روپیہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپےکا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے 65 پیسے پر  فروخت ہوئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ بھی ڈالر کی قیمت2  روپے  ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 220 روپے  پر ٹریڈ کرتی رہی۔

مزیدخبریں