ایک نیوز نیوز: روپے کی پسپائی ، ڈالر کی ایک مرتبہ پھر لمبی چھلانگ، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 7 روپے یکمشت مہنگی ہوکر 229 روپے کی ہوگئی۔
انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 72 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/TN9mS4PdX8 pic.twitter.com/C2vLGnHtj0
— SBP (@StateBank_Pak) August 24, 2022
پاکستانی روپیہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپےکا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے 65 پیسے پر فروخت ہوئی۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ بھی ڈالر کی قیمت2 روپے ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 220 روپے پر ٹریڈ کرتی رہی۔