ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کی مشہوراداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چونکہ وہ اور رنبیرکپورشادی کرنے جا رہے تھے، اس لئے انہوں نے رنبیر کے گھر میں اکٹھا رہنا شروع کر دیا۔
ایک انٹرویو میں عالیہ نے بتایا کہ ان کا اور رنبیر کا ایک ساتھ ہی نئے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ تھا لیکن کورونا وبا نے ہمارے منصوبوں میں خلل ڈال دیا۔ پھر ہم نے سوچا اپنے نئے گھر میں شفٹ ہو جاتے ہیں اور پھر فیصلہ کریں گے آگے کیا کرنا ہے۔
عالیہ نے لیو ان ریلیشن شپس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ رہ سکتے ہیں، تو کیوں نہیں، یہ ایک زبردست چیز ہے، آپ بالکل رہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے سے آپ ایک دوسرے کے عادی ہو جاتے ہیں، بہت ساری یادیں اکٹھی کر لیتے ہیں اور یہ بھی بوجھ باقی نہیں رہتا ہے کہ شادی کرنی ہے، آپ اپنی مرضی سے آگے بڑھتے ہیں۔
عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے نئے گھر میں ہوئی تھی۔