نواز الدین صدیقی کا نیا روپ، مداح حیران

Aug 24, 2022 | 15:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی فلم ہڈی کے لیے خاتون کا روپ اپنا لیا ہے۔ جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے دنیا میں مقبول ہونے والے اداکار نواز الدین اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتےہیں۔ 

معروف بھارتی فلم اسٹوڈیو'زی اسٹوڈیو'  کی جانب سے نواز الدین صدیقی کی فلم کا پرموشن پوسٹرجاری کیا ہے۔ جو ہر ایک کی توجہ اپنی جانب گامزن کررہا ہے۔

نواز الدین صدیقی کی فلم کے اس پوسٹر کو دیکھنے والے پہلی نظرمیں بڑی مشکل سے پہچان سکیں کہ ٹائٹل پر کوئی خاتون نہیں بلکہ نواز الدین صدیقی ہیں۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد کردار کیے ہیں لیکن ہڈی میں ایک منفرد انداز اپنایا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا۔ اس سے مجھے مزید تجربہ حاصل ہو گا۔

فلم ’ہڈی‘  ایک انتقامی ڈرامے پر مبنی کرائم اسٹوری ہے جسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں