امیرجماعت اسلامی سراج الحق بلوچستان پہنچ گئے، سیلاب متاثرین مل کر آبدیدہ

Aug 24, 2022 | 15:14 PM

  ایک نیوز نیوز:  ملکی سیاسی قیادت بلوچستان سندھ میں آنیوالے خدائی قہر سے بے خبر۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیلاب متاثرین کاد کھ بٹانے بلوچستان پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق جب امیر جماعت اسلامی سراج الحق ڈیرہ مراد جمالی سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچے تو متاثرین ان سے ملنے کے لئے اکٹھے ہوگئے اوربے اختیارپھٹ پڑے اس موقع پر ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ آج ہماری مائیں بہنیں بچے 15 دنوں سے سڑک پر ذلیل ہو رہے ہیں۔ اللہ ان حکمرانوں کے بچے بھی ذلیل کرے۔ اس قابض ٹولے نے 70 سالوں میں بلوچستان کےلیے کچھ نہیں کیا۔ 

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے مختلف سطحوں پر کام کررہی ہے

مزیدخبریں