ایک نیوز نیوز: ملکی سیاسی قیادت بلوچستان سندھ میں آنیوالے خدائی قہر سے بے خبر۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیلاب متاثرین کاد کھ بٹانے بلوچستان پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق جب امیر جماعت اسلامی سراج الحق ڈیرہ مراد جمالی سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچے تو متاثرین ان سے ملنے کے لئے اکٹھے ہوگئے اوربے اختیارپھٹ پڑے اس موقع پر ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ آج ہماری مائیں بہنیں بچے 15 دنوں سے سڑک پر ذلیل ہو رہے ہیں۔ اللہ ان حکمرانوں کے بچے بھی ذلیل کرے۔ اس قابض ٹولے نے 70 سالوں میں بلوچستان کےلیے کچھ نہیں کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے مختلف سطحوں پر کام کررہی ہے
آج ہماری مائیں بہنیں بچے 15 دنوں سے سڑک پر ذلیل ہو رہے ہیں۔ اللہ ان حکمرانوں کے بچے بھی ذلیل کرے۔ اس قابض ٹولے نے 70 سالوں میں بلوچستان کےلیے کچھ نہیں کیا۔
— Jamaat-e-Islami Pakistan (@JIPOfficial) August 24, 2022
بلوچستان بہت بڑی مصیبت میں ہے، اس درد میں آپ جو ہمدردی کر رہے ہیں، اس پر اہلیان بلوچستان آپ کے بےحد مشکور ہیں۔ pic.twitter.com/wZnfbpa0vb