ایک نیوز نیوز: لائن آف کنٹرول پر آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بھارتی فوجی بے اختیار بھنگڑا کیوں ڈالنے لگے ۔ سب کچھ بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا انہیں گلوکار سدھو موسے والا نے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی چوکی پرنشر ہونے والی سدھو موسے والا کے گیت ’’ممبئیا‘‘ پر بھارتی فوجی جھومتے اور بھنگڑا ڈالتے نظر آرہے ہیں۔ یادرہے سدھو موسے والا کے گیت ’’ممبئیا‘‘ پر بھارت میں پابندی عائد ہے ۔
مودی سرکار نے سدھو موسے والا کے جمعرات کو ریلیز ہونے والے آخری گیت”ایس وائی ایل “(ستلج یمونا لنک کینال) پر بھی بھارت بھر میں پابندی عائدکر رکھی ہے ہ گانا ٹاپ ٹرینڈ کر رہا تھا اورپابندی سے قبل اس 2کروڑ70لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا تھااور 33لاکھ افراد اس پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے تھے۔اس گانے کے ورلڈ پریمیئر کو تقریباً 5 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔ انے کی وڈیو میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل،گولڈن ٹیمپل پر حملے اور سکھ قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر مسائل کی عکاسی کوپابندی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ موسے والا نے اس گانے میں عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا تھا ، گانے کے بول میں یہ الفاظ بھی شامل ہیں کہ ’’ٹوپی‘‘،” پگڑی ‘‘سے لڑ رہی ہے۔