کیا عمران خان فون کریں پرچے کرو؟ فواد کی پنجاب حکومت کو سخت وارننگ

Aug 24, 2022 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صوبائی حکومت پر برس پڑے۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف پرچے پر پرچے کاٹ رہی اور پنجاب اور کے پی حکومتیں ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھیں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا عمران خان فون اٹھا کر کہے کہ پرچے کرو، یہ کرو، وہ کرو۔

فواد  چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ہماری پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی آوازبھی سن کر چلنا پڑے گا، اگر آپ اس آواز کو نظر انداز کریں گے تو اس کے بھی نتائج ہیں۔

مزیدخبریں