ٹینس اسٹار نے اپنے کوچ سے منگنی کرلی

Aug 24, 2022 | 11:51 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ٹینس اسٹارپیٹرا کوویٹوا نے اپنے کوچ جیری وانک سے منگنی کرلی۔ ٹینس اسٹار نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرا کوویٹوا نے ٹویٹر پر اپنی اور جیری وانک کی تصویر  شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خوشخبری ہے میں اپنی خاص جگہ پر ہاں بول دی ہے۔ پیٹرا کوویٹوا نے جیری وانک کو ہاں آل انگلینڈ ٹینس کلب میں کیا۔ 

واضع رہے کہ پیٹرا کوویٹوا 2 دفعہ ومبلڈن چیمپئن شپ جیت چکی ہیں اور 2016 سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں