ایک نیوز نیوز: خاتون جج کو دھمکیاں اور توہین عدالت کیس میں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت اپنے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست دائر ہونے کی صورت میں جج راجا جواد حسن سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔
تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔