حکومت کا 1 ہزار صاف پانی مراکز قائم کرنے کا اعلان

Aug 24, 2022 | 11:16 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پنجاب حکومت نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو مملم بنانے کیلئے ایک ہزار صاف پانی کے نئے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ماہ کے اندر صاف پانی کے مراکز قائم ہوجائیں گے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف اورمحفوظ پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ لاہور میں پانی کی خراب پائپ لائنوں کو بدل دیا جائےگا اور کھارےپانی کو ٹریٹمنٹ کےذریعے صاف کیاجائےگا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، قصور اورڈی جی خان میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائےجائیں گے۔ مرحلہ واران منصوبوں کوپور ے صوبے میں پھیلایاجائےگا۔

مزیدخبریں