ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر ملزمان کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سعد عباسی نامی ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلایا تھا۔ خاتون اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون سے سونے کا لاکٹ بھی چھین لیا۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے پولیس کو بتایا تو وہ اس کے کمسن بیٹے سمیت اسے بھی قتل کر دیں گے۔
خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو نے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان سعد عباسی اور عبداللہ عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھیج دیا گیاہے اور تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔