شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا:ویڈیووائرل

Aug 24, 2022 | 10:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بھارت میں شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے قریب شوہر نے بیوی کو نیند سے گھسیٹ کر چلتی ٹرین کے سامنے دھکیل دیا اور دو بچوں کو لے کر فرار ہوگیا، افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-24/news-1661318004-2860.mp4

واقعہ کی دلفریب منظر وسائی ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو میں میں خاتون پلیٹ فارم بنچ پر سوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جب مرد اس کے قریب آیا اور اسے جگایا۔

وہ چند سیکنڈ تک ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آتے ہیں آدمی اچانک اسے پٹریوں کی طرف گھسیٹتا ہے اور ٹرین کے قریب آتے ہی اسے پلیٹ فارم سے دھکیل دیتا ہے۔

اودھ ایکسپریس ٹرین وہاں سے گزری جس نے خاتون کو کچل کر ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس شخص کو قریب میں سوئے ہوئے دو بچوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا،مرد اور عورت اتوار کی دوپہر سے اسٹیشن پر موجود تھے۔

ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد یہ شخص پہلے دادر اور وہاں سے کلیان گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں