گھروں سے کوڑا اٹھانے والی لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی

Aug 24, 2022 | 09:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،8 ماہ بعد حاملہ ہونے پر زیادتی کا انکشاف ہوا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن رینالہ خورد کی لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ گھروں سے کوڑا اٹھاتی تھی، 8 ماہ قبل وہ رمضان نامی شخص کے ہاں کوڑا اٹھانے گئی تواس نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مسلح ساتھی نوید باہر پہرا دیتا رہا، 8 ماہ بعد لڑکی حاملہ ہوئی تو زیادتی کا انکشاف ہوا۔ 

پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

مزیدخبریں