ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے۔ جس میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی سامان روانگی سے قبل دکھایا جارہا ہے۔
ٹی ایل پی کے کارکنان نے کروڑوں روپے مالیت کا سامان، راشن اور دیگر اشیاء بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اکٹھا کیا ہے۔
ویڈیو میں ٹی ایل پی رضاکار سامان کی نوعیت اور مالیت کے بارے میں بتاتا دکھائی دے رہا ہے۔