الیکشن کمیشن نے حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے، کراچی کا فیصلہ آج ہوگا

Aug 24, 2022 | 00:28 AM

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں الیکشن سیلاب، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کےباعث ملتوی کیے گئے۔

الیکشن کمشنرسندھ نے حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے۔ حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے۔

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ حیدرآباد، جامشورو، ٹندوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری،دادو، ٹھٹہ، بدین اور سجاول میں ملتوی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اعلان کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر ملتوی ہونے کی تلوار لٹکنے لگی۔

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کے اٹھائے گئے نکات اورموسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لےکرحتمی فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں