مایہ ناز گلوکار سجاد علی 55 برس کے گئے

Aug 24, 2021 | 11:59 AM

admin
لاہور: مایہ ناز پاکستانی کلاسیکل گلوکار سجاد علی 55 برس کے گئے ، سجاد علی کو گلوکاری کے میدان میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

سجاد علی 24 اگست 1966 کو پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی، اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سجاد علی نے اپنے چچا تصدق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

گلوکار نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لئے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا اور 14 برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا، انیس سو ترانوے میں سجاد علی کے گانے “بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔ جن میں چیف صاب ، ابھی موڈ نہیں ،سوہنی لگ دی شامل ہیں۔ انہوں نے فلموں کے لیے ہدایتکاری کے ساتھ لو لیٹر ،منڈا تیرا دیوانہ ، ایک اور لو سٹوری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔سجاد علی کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کا آخری البمدو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا تھا۔23 مارچ2019 کو حکومت پاکستان نے گلوکاری میں اپنے آپ کو منوانے پر ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا جا چکا ہے۔


مزیدخبریں