اورنج ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں شروع

Aug 24, 2021 | 11:46 AM

admin
لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے کرایے میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ 5کلومیٹر تک کا کرایہ 20روپے ، 5سے 10کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ 30روپے جبکہ 25کلومیٹر سے زائد سفر کا کرایہ 70روپے تجویز کیا گیا ہے ۔

ایک نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوادیا ۔اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین کا معاملہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے زیر بحث آئے گا، اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین سمیت مختلف مسودات قانون کی منظوری دی جائے گی۔

اورنج ٹرین کے لئے تجویز کردہ نئے کرائے کی تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کا 5 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے، 5 سے دس کلومیٹر سفر تک کرایہ 30 روپے اور 10 سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز ہے، دریں اثنا 15 سے 20 کلو میٹر سفر تک کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلو میٹر سفر تک کا کرایہ 60 روپے اور 25 کلو میٹر سے زائد سفر پر کرایہ 70 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں