ایک نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوادیا ۔اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین کا معاملہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے زیر بحث آئے گا، اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین سمیت مختلف مسودات قانون کی منظوری دی جائے گی۔
اورنج ٹرین کے لئے تجویز کردہ نئے کرائے کی تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کا 5 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے، 5 سے دس کلومیٹر سفر تک کرایہ 30 روپے اور 10 سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز ہے، دریں اثنا 15 سے 20 کلو میٹر سفر تک کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلو میٹر سفر تک کا کرایہ 60 روپے اور 25 کلو میٹر سے زائد سفر پر کرایہ 70 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔