ایک نیوز : آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط وصولی کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا ۔
تفصیلات کےمطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس پاکستان کیلئے آخری قسط کی منظوری دے گا پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دی جائے گی 3 ارب ڈالر کا موجودہ قرض پروگرام جون 2023 میں پاکستان کے ساتھ طے پایا تھا۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 23 واں موجودہ قرض پروگرام مکمل کرے گا ۔نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کا وفد ماہ مئی کے وسط میں پاکستان آئے گا جون 2024 سے نیا قرض پروگرام پاکستان کے ساتھ 24 واں پروگرام ہوگا۔