ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کا وزیراعظم نہ بننا ایک سازش ہے، نواز شریف کبھی بھی وزیراعظم کی دوڑ سے باہر نہیں ہوسکتے۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیرئیرزود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کی سہولت کاری یا ان سے ڈیل ہو رہی ہے، اگر عمران خان سے ڈیل ہو ئی اورہمیں بولنے سے روکا گیا تو ہم نہیں رکیں گے، انتخابات شفاف ہوئے ہیں تو رانا ثنا اللہ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جا نا چاہیے، فیصل آباد میں پارٹی ہاری ہے تو ضرور کوئی خامی ہو گی، رانا ثنا اللہ کو ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کی سہولت کاری یا ان سے ڈیل ہو رہی ہے، اگر عمران خان سے ڈیل ہو ئی اورہمیں بولنے سے روکا گیا تو ہم نہیں رکیں گے۔ میں اگر رانا ثنا اللہ کی جگہ ہوتا تو استعفیٰ دے چکا ہوتا۔