25تا29 اپریل کے دوران طوفانی بارشیں

Apr 24, 2024 | 17:19 PM

ایک نیوز :25سے 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں  میں طوفانی  بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق این ڈی ایم اے نے 26تا27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ  27تا28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال کا الرٹ جاری کیا ہے ۔

این ڈی ایم اے 27 تا29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی الرٹ جاری کیا ہے، این ڈی ایم اے نے  تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔ مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

 سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں۔ نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں