امریکی سینیٹ میں یوکرین، اسرائیل اور تائیوان  کیلئے امدادی بل منظور

Apr 24, 2024 | 16:11 PM

ایک نیوز:امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔

 عرب میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوارعید الفصح کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ پر حملہ کردیا۔ 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلہ اول کے احاطے میں داخل ہوئے۔ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی نکال دیا۔

مزیدخبریں