شیرافضل مروت کاحفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

Apr 24, 2024 | 15:56 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتاری کا خدشہ ،  حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نےقصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی ۔

 شیر افضل مروت نے موقف  اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست گزار کو اپنی پارٹی کے لیے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا مقدمہ میں کوئی خاص کردار نہیں بتایا گیا۔ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے دو ہفتوں کی  حفاظتی ضمانت دی جائے۔

مزیدخبریں