ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردئیے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو 30اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔
الیکشن کمیشن نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراض عائد کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا۔
پی ٹی آئی نے چار مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔