ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ رضوان عباسی ایڈوکیٹ کے ایسوسی ایٹ عدالت پیش رضوان عباسی ایڈووکیٹ مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکے ۔
بشری بی بی کے وکیل کی ایک مرتبہ پھر سزا معطلی کی استدعا کردی ۔
جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ کیس کے میرٹس پر کام ہو چکا ہے مرکزی اپیلوں پر ہی رہیں گے۔آج صرف سلمان اکرم راجہ اور عثمان گل کی رائے مانی جائے گی۔
جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ہفتے کے روز سماعت رکھ لیں پتہ نہیں کیوں یہ التواء چاہتے ہیں
سلمان اکرم راجہ رضوان عباسی کے ایسوسی ایٹ نے اگلے ہفتے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔