ویب ڈیسک:روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے۔جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔
میگزین کے مطابق تیمور cybernetics اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سیکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔
48 برس کے تیمور ایوانوف سن دوہزار سولہ میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے۔ ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔