ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ منصوبے میں 300 بسوں کے پول میں 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا,,وزیراعلیٰ سندھ نےصوبے میں جاری مختلف منصوبوں بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو کے4منصوبے،سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی،انفرااسٹرکچر سمیت دیگر منصوبے پر بریفنگ دی اور ساتھ ساتھ یہ شکوہ بھی کرڈالا کہ مالی سال 2023 -24 مین سندھ کو وفاق سے 82ارب روپےسے زائد کم ملے ہیں جبکہ دیگر منصوبے کے فنڈز بھی رُوکےہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ایف بی آر کیس جیتنے کےباوجود سندھ حکومت کے 4کھرب روپےواپس نہیں لوٹا رہا جس پر وزیر اعظم نے فوری مسلہ حل کرنے
کی ہدایات جاری کیں ۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ نظام کی اور دیگر منصوبے کی تعریف کی جس پر اجلاس کے شرکا نے تالیاں بجائیں۔
میٹنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف نےوزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی درخواست پر کراچی کیلئے300 بسز کے پول میں سے 150 بسیں دینے کا بھی اعلان کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی میں سندھ کابینہ ارکان سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے وفاق ،صوبوں کومل کر کام کرنا ہوگا۔ہم ملکر پاکستان کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں ۔ہر چیز خواہش کے مطابق پوری نہیں ہوسکتی ۔لیکن پاکستان کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے۔اس کے لیے صوبوں اور وفاق کو قریبی تعلق بنانا ہوگا ۔مراد علی شاہ سے بھائیوں کا والا تعلق بن گیا ہے ۔سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔بعض اوقات ہمیں ایسے فیصلے کرنے پڑیں گےجو ہمیں پسند نہ ہو۔
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران سے وفود آئے تھے۔امید کرتا ہوں بیرون ملک سے وفود آئیں گے ۔ہمیں آپس میں ہم آہنگی رکھنی ہے ۔انشاء بہت مثبت نتائج ہوں گے ۔ پاکستان کی ترقی کے لیے ایک ہی آپشن ہے کہ ملکر کام کریں۔