ایک نیوز:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2ماہ میں 20کلوآٹےکاتھیلا800روپےسستاہوا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ الحمدللہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹا سستا ہوا۔یہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی اور ویژن کا ثبوت ہے۔یہ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ متحرک اور فعال وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔پنجاب میں پہلی بار سستی روٹی اور سستا آٹا مل رہا ہے۔عام آدمی کی ضرورت روٹی ہے اسکو پورا کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔
عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ مریم نواز کمزور طبقات کی محرومیاں ختم کرنے آئی ہیں۔مریم نواز کا کام بول رہا اس لیے مخالفین ان سے خوفزدہ ہیں۔عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا ۔پنجاب میں صرف خدمت،ریلیف اور آسانیاں پیدا کرنے آئے ہیں۔مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں۔غریب کا پیٹ تقریروں اور بھڑکیں مارنے سے نہیں روٹی سے بھرتا ہے۔ہماری وزیراعلی کو غریب کی روٹی،آٹے اور سبزیوں کی فکر ہے۔
وزیراطلاعات کاکہنا ہے کہ غریب کا چولہا چلے گا فلاحی ریاست بنیں گے اگر غریب کا چولہا بند تو ہم ناکام ہیں۔مریم نواز نیک نیتی اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہی ہیں اس لیے اللہ انکو کامیابیاں دے رہا۔