ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو خالی مخصوص نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
رکن قومی اسمبلی انوشہ رحمان اور بشری انجم بٹ کے سینٹرز بننے کے بعد قومی اسمبلی کی 2مخصوص نشستیں خالی ہوئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 29 اپریل سے 1 مئی تک جمع کرائے جائیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 3 مئی کو ہوگی۔ٹریبونل 8 مئی تک اپیلیں نمٹائیں گے۔امیدواروں کی فہرست 10 مئی کو آویزاں کی جائے گی۔